نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناوائرس کی نئی قسم پھیلنےکامعاملہ
  • بریکنگ :- پاکستان نےہانگ کانگ سمیت 6افریقی ممالک پرسفری پابندیاں عائدکردیں
Coronavirus Updates

نچلی ذات کیخلاف تبصرہ،بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

تفریح

ممبئی :(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ یوویکا چودھری کو نچلی ذات کے خلاف تبصرہ کرنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معرف اداکارہ اور شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں اداکاری کرنے والی یوویکا کو دلتوں کے خلاف تبصرہ کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ایک شہری نے اداکارہ کے نچلی ذات والوں پر دیئے جانے والے بیان کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہریانہ کی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتاری کے بعد کئی گھنٹوں تک انہیں تھانے میں رکھا گیا تاہم پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں تھانے سے رہا کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے ایک وی لاگ میں نچلی ذات والوں پر تبصرہ کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم اداکارہ نے اپنے دیئے جانے والے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

خیال رہے کہ یوویکا چودھری کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ‘اوم شانتی اوم’، ’ویرے کی ویڈنگ‘ سمیت متعدد شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں