آریان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تاریخ 26 اکتوبر مقرر

تفریح

ممبئی: (دنیا نیوز) معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر کو ہو گی۔

آریان خان کے وکلا نے خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس پر سماعت 26 اکتوبر کو ہو گی۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ِضمانت خصوصی عدالت نے مسترد کر دی تھی۔

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ملاقات بھی کی ہے، وہ اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے آئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں