معروف اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

ثنا فخر کی والدہ کے انتقال کی اطلاع خود اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو دی۔

انسٹا گرام پر فلمسٹار ثنا نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ زندگی کا حصہ ہے، اماں آپ ہمیشہ یاد آئیں گی۔

ان کے مداحوں نے والدہ کے انتقال پر اداکارہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مرحومہ کے لیے دعائیں کی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں