نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وفاقی ادارےتحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہےہیں،شیخ رشید
  • بریکنگ :- نیشنل کرائسزسیل واقعہ کےمحرکات کاجائزہ لےرہاہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث افرادکوقانون کی گرفت میں لائیں گے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- مذہب کےنام پرانتہاپسندی روکنےکیلئےمل کرکام کرناہوگا،شیخ رشید
  • بریکنگ :- سیالکوٹ واقعہ دلخراش اورقابل مذمت ہے،وفاقی وزیرداخلہ
Coronavirus Updates

لوگوں کی زندگی آسان بنائیں ،عدنان کا حکومت کو مشورہ

تفریح

لاہور:(روزنامہ دنیا )سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے ۔عدنان صدیقی نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ متوسط طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔

انہوں نے اپیل کی کہ براہِ کرم لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں