نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہوردھماکا،تفتیشی ٹیموں نےتحقیقات کادائرہ کاربڑھادیا
  • بریکنگ :- مشکوک موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا،ذرائع
  • بریکنگ :- 5مشکوک موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں،ذرائع
  • بریکنگ :- لاہوردھماکا،تحقیقاتی اداروں نے 3مشکوک افراد کی نشاندہی کی،ذرائع
  • بریکنگ :- ایک مشکوک شخص دھماکےکی جگہ 3سے 4منٹ کھڑا رہا،ذرائع
  • بریکنگ :- ایک ریڑھی بان اورموٹرسائیکل سواربھی مشکوک لگا،ذرائع
  • بریکنگ :- سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج تحقیقاتی اداروں کودے دی گئی،ذرائع
Coronavirus Updates

بھارتی وزیر سمرتی ایرانی کو کپل شرما شو میں داخلے سے روک دیا گیا

تفریح

ممبئی: (ویب ڈیسک) بی جے پی کی وزیر اور سابق ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی کو "کپل شرما شو"میں شرکت سے روک دیا گیا،بعد ازاں کپل شرما کی معذرت کے باوجود سیٹ پر واپس آنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی یونین وزیر سمرتی ایرانی نے اپنی کتاب کی تشہیر کیلئے "کپل شرما شو"کا انتخاب کیا، جب وہ شو میں شرکت کیلئے پہنچیں تو وہاں متعین سیورٹی گارڈ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ سمرتی نے اپنا تعارف کروایا مگر محافظ نے یہ کہتے ہوئے دوبارہ انکار کیا کہ آپ کی آمد کی اطلاع نہیں دی گئی، بحثیت وزیر آپ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات نہیں کئے گئے لہذا آپ کو داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارتی وزیرسمرتی ایرانی آدھے گھنٹے تک منتظر رہیں تاہم ان کو شو میں نہیں بلایا گیا، سمرتی کے واپس جانے کے بعد کپل شرما کو بتایا گیا تو انہوں نے محافظ کو شدید ڈانٹ ڈپٹ کی اور سمرتی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے معذرت کی اور واپس بلایا تاہم سمرتی ایرانی نے یہ کہہ کر واپسی سے انکار کر دیا کہ ان کی فلائٹ کا وقت ہو گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں