نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں ریکارڈ 1497 کوروناکیس رپورٹ،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح 17.52 فیصدہے،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- کراچی میں کوروناکیسزکی شرح 41.32 فیصدرپورٹ
  • بریکنگ :- سندھ میں 24 گھنٹےکےدوران 3359 کوروناکیس رپورٹ
  • بریکنگ :- 3359 کیسزمیں سے 2831 کاتعلق کراچی سےہے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران سندھ میں 8 مریض انتقال کرگئے
  • بریکنگ :- کراچی میں سب سےزیادہ ضلع شرقی میں 920 کیس رپورٹ
Coronavirus Updates

میرے ہی شو میں گارڈ نے مجھے جھاڑ دیا تھا، عاطف اسلم کا انکشاف

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک بار انہیں ان کے اپنے شو میں گارڈ نے جھاڑ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عاطف اسلم نے ایک سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ ایک بار ان کا الحمرا میں کنسرٹ تھا، ہال میں 6 ہزار افراد ان کا انتظار کر رہے تھے جبکہ اس دوران وہ شو کے گیٹ پر سکیورٹی گارڈ سے اس بات پر لڑ رہے تھے کہ وہ عاطف اسلم ہیں اور انہیں اندر جانے دیں۔

سکیورٹی گارڈ نے انہیں کہا کہ چلیں جائیں یہاں سے نکلیں، یہاں ہر کوئی عاطف اسلم ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں