بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

تفریح

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھوپال کی ایک عدالت نے اداکارہ امیشا پٹیل کیخلاف 32 لاکھ 25 ہزار کا چیک باونس ہونے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیشا کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا، اداکارہ کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم بنانے کیلئے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی۔

مقدمے کے مطابق جب امیشا نے کمپنی کو 2 چیک دیئے تو دونوں ہی باونس ہو گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں