نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کوملکی تاریخ کاریکارڈکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا،حماد اظہر
  • بریکنگ :- کورونا کےباوجودمعاشی استحکام کاہدف حاصل کیا،حماد اظہر
  • بریکنگ :- زرمبادلہ ذخائر،ترسیلات زر،برآمدات میں ریکارڈاضافہ ہوا،حماد اظہر
  • بریکنگ :- معاشی استحکام کےلیےحکومت کوسخت فیصلےکرنا پڑے،حماداظہر
  • بریکنگ :- ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے،حماد اظہر
  • بریکنگ :- برطانیہ میں بھی گیس اورانرجی کابحران ہے،حماد اظہر
  • بریکنگ :- ترقی یافتہ ممالک میں انرجی کابحران ہے،حماد اظہر
  • بریکنگ :- گردشی قرضےمیں مسلسل کمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،حماد اظہر
  • بریکنگ :- پرویزخٹک سے میرا کوئی مکالمہ نہیں ہوا،حماد اظہر
  • بریکنگ :- پورےپاکستان میں گیس کے نئے کنکشنزپرپابندی ہے،حماد اظہر
  • بریکنگ :- (ن)لیگ دورمیں سیاسی بنیادوں پرگیس کنکشن دیئے گئے،حماد اظہر
  • بریکنگ :- گردشی قرضےمیں سالانہ130 ارب روپےکمی ہورہی ہے،حماد اظہر
Coronavirus Updates

ہتک عزت کیس،میشا شفیع نے عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہامی بھر لی

تفریح

لاہور:(دنیا نیوز)سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کے معاملے پر گلوکارہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہامی بھر لی ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے طلبی کی درخواست پر جواب جمع کرایا گیا کہ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آؤں گی ،ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلا جرح مکمل کر سکتے ہیں ۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ،کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے ، میں 20دسمبر کے بعد واپس چلی جاؤں گی، ہہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی ، میرے خاوند کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوٸے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے ، میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جاٸے جبکہ عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں