بیٹی کی تنہا پرورش کرنا میرے لئے مشکل نہیں: سائرہ یوسف

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کی تنہا پرورش کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی اکیلی پرورش کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنہا ایک بیٹی کی پرورش کرنا میرے لئے کبھی مشکل نہیں رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنی بیٹی کے تمام معاملات اکیلے ہی دیکھتی ہوں تاہم شہروز اور اس کے گھر والے بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں