نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بہاولنگر:محلہ اسلام نگرمیں 5 سالہ بچی جھلس گئی،ریسکیوذرائع
  • بریکنگ :- انگیٹھی پرچادرگرنےسےآگ لگ گئی جس نےبچی کولپیٹ میں لےلیا
  • بریکنگ :- بہاولنگر:بچی کوتشویشناک حالت میں لاہورریفرکردیاگیا،اسپتال ذرائع
  • بریکنگ :- بہاولنگر:متاثرہ بچی کی غلام فاطمہ کےنام سےشناخت ،ریسکیوذرائع
Coronavirus Updates

معروف ویب سیریز مرزا پور کے اداکار چل بسے،لاش برآمد

تفریح

ممبئی:(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ویب سیریزمرزا پور کے اداکار 'للت' چل بسے اور ان کی لاش ممبئی سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز مرزاپور کے مرکزی کردار منا بھیا کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار براہما مشرا کی لاش ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ براہما مشرا کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی تھی اور شبہ ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی البتہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

پولیس کے مطابق گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


دوسری جانب  للت  کی اچانک موت پر مرزا پور کے دو سیزن نشر کرنیوالی کمپنی ایمازون پرائم ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

ویب سیریز میں گڈو پنڈٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارعلی فضل نے بھی براہما شرما کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی پوسٹ پر اداکار کی گرل فرینڈ رچا چڈا نے بھی اظہار افسوس کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ منا بھیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیویندو نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا للت اب نہیں رہا، سب اس کے لیے دعا کریں۔‘
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں