جیکولین کی گرفتاری کا امکان، بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا

تفریح

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین دبئی میں ایک شو میں شرکت کیلئے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکولین کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔

سری لنکن نژاد اداکارہ کو بھارتی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ اور گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں