رابی پیرزادہ کی ریسٹورنٹ میں ماہر باورچی کی طرح کوکنگ

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے راولپنڈی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ماہر باورچی کی طرح کوکنگ کر کے سٹاف کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق گلوکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی ایک ریسٹورنٹ میں خود کوکنگ کر رہی ہیں جبکہ سٹاف ان کے پاس کھڑا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے برانڈ کے آوٹ لیٹ کے افتتاح کیلئے راولپنڈی گئی تھیں اور بعد ازاں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں