پڑھے لکھے فنکاروں نے مقابلے کا رجحان بڑھا دیا: مریم نور

تفریح

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مریم نور شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں پڑھے لکھے فنکاروں کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور اب اپنا نام بنانے کیلئے کڑی محنت درکار ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پرانے دور میں بہت عظیم فنکار گزرے لیکن اس وقت مقابلے میں بہت کم لوگ ہوتے تھے اور صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملتا تھا، موجودہ دور میں مقابلہ بہت سخت ہے اور خود کو ثابت کرنے کیلئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ ایک ناقص پرفارمنس آپ کو مقابلے کی ڈور سے باہر کرسکتی ہے، میں کسی بھی آفرکو قبول کرنے سے پہلے سکرپٹ ضرور پڑھتی ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں