فلسطین کی حمایت، 40 ہالی وڈ فنکار ایما واٹسن کے حامی

تفریح

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ کے 40 سے زائد ستاروں نے ہیری پوٹر سٹار ایما واٹسن کے ساتھ مل کر فلسطین کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے خط پر دستخط کرنے والے مشہور فنکاروں نے کہا کہ ہم ایما واٹسن کے بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ یک جہتی ایک عمل ہے، بشمول فلسطینیوں کے ساتھ با معنی یک جہتی جو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فوجی قبضے اور نسل پرستی کی حکومت کے تابع ہے۔ ہم دنیا میں کہیں بھی نا انصافی کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو ظلم و ستم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں