سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے، وزیراعلی عثمان بزدار کا اظہار افسوس

تفریح

پشاور: (دنیا نیوز) ملک کے مایہ ناز اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر اداکار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکاررشید ناز نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے پشتو،ہندکو اور اردو زبان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔ سینئر اداکار کی عمر 73 برس تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ رشید نازمرحوم کے یاد گارڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں، وہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں