فرانس کے معروف اداکار گیسپارد یولیل 37 برس کی عمر میں چل بسے

تفریح

پیرس:(ویب ڈیسک) فرانس کے معروف اداکار گیسپارد یولیل 37 برس کی عمر میں حادثے کا شکار ہوکر چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیسپارد یولیل کے اہل خانہ اور ان کی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی لوگوں کے مقبول ترین اداکار 37 برس کی عمر میں سکیٹنگ کے دوران دوسرے شخص سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہونے کی وجہ موت کی وادی میں چلے گئے ۔

میڈیا رپورٹس میں جنوب مشرقی فرانس کے علاقے مونتوالیزان (Montvalezan ) کے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماڈل و اداکار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معروف سیاحتی مقامی ’لاریزوری ریزورٹ‘ میں سکیٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارکنان جائے وقوع پر پہنچے اور گیسپارد یولیل کو بے ہوشی کی حالت میں ہیلی کاپٹر پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر فرانسیسی سپر اسٹار وہاں جاں بر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔

کے مطابق سیاحتی مقام پر 18 جنوری کو ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے اسکیٹنگ کرنے والے دوسرے شخص گیسپارد یولیل سے ٹکرائے اور دونوں چوٹی سے نیچے جا گرے۔

واضح رہے کہ گیسپارد یولیل نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 6 سال کی عمر میں ہی اسکرین پر جلوے بکھیرنے شروع کیے اور کم عمری میں ہی انہیں شہرت ملی۔

حکام نے تصدیق کی کہ واقعہ ہونے کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے کہ کہیں مذکورہ واقعہ کسی سازش کا حصہ تو نہیں، تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ امکان ہے کہ گیسپارد یولیل کی ہلاکت موسمی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں