شنیرا نے ریستوران بند ہونے پر شہریوں سے اپیل کر دی

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کراچی میں ریستوران بند ہونے پر شہریوں سے اپیل کر دی۔

ٹوئٹر پر پیغام میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ کراچی میں ایک بار پھر اِن ڈور ریستوران بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے عملے کو ایک بار پھر بے روزگاری کے خطرے کا سامنا ہے۔

شنیرا نے کہا کہ میں یہاں ایک یاد دہانی کرنا چاہوں گی کہ براہِ کرم! آپ عملے کے ساتھ بدتمیزی اور نامناسب رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یاد رکھیں کہ وہ اپنے کام پر بہت فخر کرتے ہیں اور اگرچہ وہ آپ کی خدمت کرتے ہیں، وہ کسی بھی صورت میں آپ کے غلام نہیں ہیں۔‘
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں