مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا: شمعون عباسی

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم بول سائن کرنے سے پہلے ان سے مشورہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو شوبز میں بریک بھی انہوں نے دیا تھا۔

اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تمغہ اداکاری پر نہیں بلکہ ظاہری شخصیت پر ملا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو تمغہ امتیاز دینے کا معاملہ سوشل میڈیا صارفین سمیت مختلف شخصیات کی جانب سے ہدف تنقید بنایا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شدید تنقید کے باوجود معاملے کی ساری ذمہ داری اپنے اوپر لیتے ہوئےبیان میں کہا تھا کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش انہوں نے کی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں