چھوٹی عمر کی شادی کے حق میں ہوں: زرنش خان

تفریح

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ زرنش خان کا کہنا ہے کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کی حمایت کرتی ہوں۔

کچھ روز قبل انٹرویو کے دوران زرنش خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب آپ کی عمر 17 برس تھی، تو کیا یہ ٹھیک عمر نہیں ہے شادی کی ؟ زرنش خان نے جواب دیا کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کے حق میں ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے اس عمر میں آپ آسانی سے اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں اگر آپ اس نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو آپ جلد اور اچھے سے سیٹل ہوجاتے ہیں لیکن ہر شخص کی اپنی مختلف سوچ اور ترجیحات ہیں، تو یہ ہر کسی کے اپنے انتخاب پر منحصر ہے۔

زرنش نے بتایا کہ والدہ کا انتقال کینسر سے ہوا، 2015 میں جس روز بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا اسی دن میری امی کے انتقال کی خبر مجھے ملی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں