بریک اپ سے متعلق جنت مرزا کے بیان پر عمر بٹ نے خاموشی توڑ دی
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کے بریک اپ سے متعلق بیان پر ان کے سابق منگیتر عمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں جنت مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اپنے بریک سے متعلق بھی بات کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے بریک سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بریک اَپ کیلئے تیار نہیں تھی لیکن مجھے اس بات کی خوشی بھی ہے کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہو گیا کیونکہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے، میں نے بہت سی چیزوں کو برداشت کیا لیکن ایک وقت آیا کہ میری برداشت ختم ہوگئی، اگر کوئی میرے ساتھ غلط کرتا ہے تو میری زندگی میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
جنت مرزا کے بیان پر مبنی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ان کے سابق منگیتر عمر بٹ بھی خاموش نہ رہ سکے اور نام لیے بغیر جنت کے بیانات پر رد عمل دے دیا۔
عمر بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "میرے والدین نے میری بہتر پرورش کی ہے اس لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا"۔
ٹک ٹاکر نے اپنی سٹوری میں کسی کا نام لیے بغیر ہی دل کا حال سنایا اور جنت مرزا پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے، اللہ آپ کو خوش رکھے"۔