اشنا شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنیوالے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ گالف لیگ میں شریک نظر آئیں۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ سفید رنگ کے بولڈ لباس میں ملبوس دکھائی دیں اور گاڑی سے اترتے ہوئے سینڈل اتار کر جوتے پہنتی نظر آئیں۔
اشنا شاہ نے جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو صارفین نے کمنٹ سیکشن میں تنقید بھرے تبصروں کی بھرمار کردی۔
اداکارہ نے تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دینے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک لبرل لڑکی، جس کی پرورش کینیڈا میں ہوئی، جو شادی سے پہلے بھی بولڈ لباس پہنتی تھی اور اب اس کی شادی ایک سفید فام شخص سے ہوگئی ہے جو لبرل خاندان سے ہی تعلق رکھتا ہے۔
اشنا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی پرواہ نہیں کہ اس کی بیوی کیسا لباس پہنتی ہے لیکن جب پاکستانی اس کی بیوی (اشنا شاہ) کو بولڈ لباس میں دیکھتے ہیں تو ان کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جو نرگس فخری کے گانوں پر خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں لیکن میری پوسٹ پر تنقید کرنے آجاتے ہیں، پاکستانی عوام کو ہم اداکاروں سے صرف یہی مسئلہ ہے کہ ہماری پرورش ان کے جیسے ماحول میں نہیں ہوئی۔