صبور علی کا شادی سے قبل شوہر کیلئے رشتے تلاش کرنے کا انکشاف
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے شادی سے قبل شوہر علی انصاری کیلئے دلہن تلاش کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
صبور علی کا پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر علی انصاری سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
انٹرویو کے دوران صبور علی نے بتایا کہ مریم انصاری میری بہت بہترین دوست ہیں تو اسی وجہ سے میں ان کے بھائی علی انصاری کو بھی اپنا بھائی سمجھتی تھی کیونکہ ہمارے یہاں دوستوں کے بھائی کو بھی اپنا بھائی سمجھا جاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ علی انصاری سے شادی سے قبل میں نے اپنی دوست مریم انصاری کو کچھ لڑکیوں کے رشتے بتائے تھے اور علی کو بھی شادی کے لیے چند لڑکیوں کے نام تجویز کیے تھے جس پر مریم کہتی تھی کہ تم خود کیوں نہیں کرلیتی۔
صبور علی کا کہنا تھا کہ میں اسے کہتی تھی میں علی کو اپنا بھائی سمجھتی ہوں میں کیسے اس سے شادی کرسکتی ہوں تاہم علی کے ساتھ میری دوستی تھی لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ دوستی خوبصورت رشتے میں بدل جائے گی۔