اداکار گوہر رشید کا ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم اعلان کرنے والوں سےاہم مطالبہ

لاہور:(ویب ڈیسک) معروف اداکار گوہر رشید نے گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کرنے والوں سے اہم مطالبہ کردیا۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئن کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔

کروڑوں کے انعامات کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑگئی کہ کیا یہ انعامات واقعی میں ارشد ندیم کو دیے جائیں گے یا پھر سب نے صرف خبروں کی حد تک ہی اعلان کیا ہے؟ایسے میں معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ارشد ندیم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اعلیٰ حکام سے اہم مطالبہ بھی کیا۔

گوہر رشید نے کہا کہ جن لوگوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے،وہ ارشد ندیم کو انعام دینے کے بعد رقم کی رسید سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں