’مرزا پور‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری، بونس قسط میں منا بھیا کی واپسی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بلاک بسٹر بھارتی ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے ناظرین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، منّا بھیا سیزن 3 کی بونس قسط میں واپس آ رہا ہے۔

یہ قسط جو ابتدائی طور پر 24 اگست کو ریلیز ہونی تھی اب تاخیر کے بعد ایمازون پرائم پر دستیاب ہوگی۔

منّا بھیا گڈّو پنڈت کے ہاتھوں دوسرے سیزن میں اپنی موت کو پہنچا تھا اور یہ سیریز کا ایک یادگار کردار رہا ہے، ایمازون پرائم ویڈیو نے اس واپسی کا اشارہ پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیا تھا۔

اداکار علی فضل نے بھی ایک مختصر ویڈیو میں اس واپسی کی تصدیق کی اور ناظرین سے کہا کہ وہ تیار رہیں کیونکہ منّا بھیا کی واپسی ان کے لیے اہم ثابت ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں