آشا بھوسلے کا نوجوانوں میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے نوجوانوں میں طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے ہندو مذہبی شخصیت سری سری روی شنکر کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ آج کل نوجوان جوڑوں میں محبت بہت جلد ختم ہو جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے بور ہو جاتے ہیں۔

آشا بھوسلے نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا کہ جب ان کے شوہر آر ڈی برمن کے ساتھ مسائل پیش آئے تو وہ صرف چند دن اپنی والدہ کے گھر گزار کر واپس آجاتی تھیں لیکن کبھی طلاق کا سوچا بھی نہیں۔

بھارتی گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں بہت لوگ دیکھے ہیں لیکن پہلے ایسی شدت کے ساتھ طلاق نہیں ہوتی تھی، آج کل محبت جلدی ختم ہو جاتی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے جلدی بور ہو جاتے ہیں، جو شاید طلاق کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں