سوشل میڈیا پر دکھ بیان کریں تو لوگ جج کرنا شروع کردیتے ہیں: نمرہ خان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنا دکھ بیان کردیں تو لوگ جج کرنا شروع کردیتے ہیں۔

اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے دھوکے سے متعلق رائے کا کھل کر اظہار کیا۔

نمرہ خان نے کہا ہے کہ عام طور پر لوگ سوشل میڈیا پر خوشی کی چیزیں شیئر کرتے ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی زندگی میں مشکلات ہیں لیکن اس کے باوجود اگر صرف جھوٹی خوشیاں دکھائی جائیں تو تعریف ملتی ہے اگر اپنا دکھ بیان کردیا جائے تولوگ آپ کو جج کرنا شروع کردیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں