ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی سے را سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے را سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن گرفتار کرلیا گیا، ملزم کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا، ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

خیال رہے کچھ روز قبل بھی کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے رکن آصف صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزم 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا، ملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا، حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔

ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں