دگنی پٹرولیم لیوی کے باوجود چھ ماہ کا مالیاتی خسارہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے زائد رہا

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) عوام سے دگنی پٹرولیم لیوی وصول کرنے کے باوجود چھ ماہ میں مالی خسارہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے زائد رہا۔

وزارت خزانہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 کے دوارن مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 5 فیصد کے برابر رہا، جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہی چھ ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 3 فیصد کے برابررہا تھا۔


اس عرصے میں حکومت نے قرض و سود کی ادائیگی پر 1475 ارب روپے خرچ کیے، دفاع کے لئے 487 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔ رواں مالی سال میں اب تک حکومت نے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں دگنی پٹرولیم لیوی وصول کی۔

وزات خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 275 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 131 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔

مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے چھ ماہ کے دوران 454 ارب روپے کا بیرونی قرض جبکہ 683 ارب روپے کے مقامی قرضے لئے گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں