شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 16 مارچ کو ہوگی

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 16 مارچ کو جبکہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔

تفصیل کے مطابق شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزا کے زیر صدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ، اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مطلع ابر آلود تھا اور پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے یکم شعبان بروز 16مارچ کو جبکہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں