دورہ جنوبی افریقا: حسن علی کا ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ جنوبی افریقا کے لئے اعلان کردہ قومی ٹیم میں سے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایک روز قبل 35 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور فاسٹ باؤلر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حسن علی کا کووڈ پی ایس ایل میں بھی پوزیٹو آیا تھا، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کل کیا جائے گا منفی آنے کی صورت میں کیمپ جوائن کرسکیں گے۔

منفی رپورٹ والے تمام قومی کرکٹرز کل لاہور پہنچ جائیں گے۔ قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس کا اب دوبارہ ٹیسٹ کل اس کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا۔ اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں