وزیر ریلوے اعظم سواتی کا ٹکٹنگ نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ریلوے کا ٹکٹنگ نظام ایک مہینے میں ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ٹکٹ بکنگ کے نظام کو خود کار بنانے سے بدعنوانی میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کی بہبود کے لئے اقدامات کیے جائیں گے تاہم محکمے میں بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کو مال بردار گاڑیوں کی خدمات کے ذریعے جلد تیس ارب روپے آمدن حاصل ہوگی۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز کو عالمی معیار کی طرز پر کاروباری مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ریل کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے خستہ حال پٹڑیوں کی بحالی کا کام جاری رکھا جائے گا۔

ریلوے کی قیمتی اراضی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اراضی کا کوئی بھی حصہ فروخت نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے آمدنی کے حصول کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں