طاہر جاوید کی زلفی بخاری سے ملاقات، پاک امریکا باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکن کانگریس کاکس کے بانی طاہر جاوید اور پاک پیک کے صدر ڈاکٹر راؤ کامران علی نے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک امریکا باہمی تجارت کے فروغ اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طاہر جاوید اور ڈاکٹر راؤ کامران نے وزیراعظم عمران خان کی صحت دریافت کی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، واشنگٹن کی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے جمہوریت کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں