نواب شاہ اور گردونواح میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

پاکستان

نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ اور گردنواح میں شدید گرمی کا راج ہے جہاں درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچ گیا۔

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی نواب شاہ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچے کے باعث کاروباری اور تجارتی مراکز میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

سخت گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں