نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- محمدمحموداوروسیم تابش کاکیس نیب کو بھجوانےکی سفارشات،رپورٹ کامتن
  • بریکنگ :- دونوں افسران نےغیرقانونی لینڈایکوزیشن پر 2.3 ارب روپےتقسیم کیے،رپورٹ
  • بریکنگ :- رنگ روڈراولپنڈی منصوبہ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل
  • بریکنگ :- چیف سیکرٹری پنجاب نےرپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوبھجوادی،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنےکی منظوری،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاذمہ داران کیخلاف بلاامتیازکارروائی کاحکم،ذرائع
  • بریکنگ :- رپورٹ کی سفارشات پرمن وعن عملدرآمدکےاحکامات جاری،ذرائع
  • بریکنگ :- سابق کمشنرراولپنڈی محمدمحمود،لینڈایکوزیشن کلیکٹروسیم تابش ذمہ دارقرار
Coronavirus Updates

عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے: بلاول بھٹو

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے بیان میں ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا ؟ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دستر خوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کر کے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، تاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھا رہے تھے تو پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کر کے ریلیف مہیا کر رہی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں