خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کم ہو کر 8.7 فیصد تک آگئی

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کم ہو کر 8.7 فیصد تک آگئی۔ ہسپتالوں میں بھی داخل مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بونیر میں 28 فیصد رہی، پشاور، مردان، ملاکنڈ سمیت 6 اضلاع میں شرح 15 سے 17 فیصد رہی۔ صوبے میں کورونا ایکٹیو کیسز بھی 11 ہزار 640 رہ گئے ہیں۔

ہسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار 198 مریض داخل ہیں، مجموعی طور پر مختلف ہسپتالوں میں 77 مریض وینٹی لیٹر، 168 آئی سی یوز، 946 مریض ایچ ڈی یوز اور 607 مریض آئیسولیشن میں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کم ہوکر 8.7 فیصد تک آگئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں