نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کاٹویٹ
  • بریکنگ :- کل اورپرسوں ویکسی نیشن سینٹرزکھلےہوں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- چھٹی کےدن ویکسین لگوانےکابہترین موقع ہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- 40 یااس سےزائدعمروالےافرادکسی بھی سینٹرسےویکسین لگواسکتےہیں،اسدعمر
Coronavirus Updates

دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کو ختم نہیں کرسکتی: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کو ختم نہیں کرسکتی۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اتنا ہی فوکس ہے جتنا کسی حکومت کا ہوگا، بہت سے سی پیک منصوبے مکمل ہوتے نظر آ رہے ہیں، بہت سے منصوبے مکمل ہو کر رواں دواں ہیں۔

عاصلم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ملتان سکھر موٹروے مکمل ہوگیا، چین کیساتھ روڈ نیٹ ورک اور تجارت کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، پشاور سے کراچی تک سفر کم دورانیے کا رہ جائے گا، ژوب سے کوئٹہ روڈ پر کام شروع ہوگیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر جلد کام شروع ہو رہا ہے، ہم سڑکوں سے آگے بڑھ کر ایگری کلچر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سیاحت کی طرف بھی جا رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں