نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- خورشیدشاہ کےبیٹےفرخ شاہ کوگرفتارکیاگیا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- میرےکارکنوں کےبیٹوں کوگرفتارکیاتومیں آپ کےبیٹوں کوگرفتارکروں گا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- سینیٹ میں بائیکاٹ کرتےتوپی ٹی آئی کےپاس اکثریت ہوتی،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- ہمارےاتحادیوں نےاستعفے،بائیکاٹ کی غلطی کوتسلیم کیا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کی بنیادرکھی،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- جمہوریت کوبحال کرناہےتوشفاف الیکشن ہوناچاہیے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- پارلیمنٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دیں گے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- قبائلی علاقوں سےکیےگئےوعدوں کوپورانہیں کیاگیا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- ہماری حکومت آئی توقبائلیوں کی آوازبنیں گے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- ملک میں تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- پاکستان میں مہنگائی افغانستان،بنگلادیش،بھارت سےزیادہ ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- حکومت اکنامک سروےمیں مہنگائی چھپارہی ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- اعدادوشمارچھپانےسےمسائل حل نہیں ہوسکتے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- ملک میں بےروزگاری عمران خان کی تبدیلی کی اصل شکل ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- سب سےزیادہ خیبرپختونخوامیں غربت میں اضافہ ہوا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- عوام دوست پالیسی صرف پیپلزپارٹی کی ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- سندھ میں کم سےکم اجرت 25ہزارروپےہوگی،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- نااہل حکومت نےتنخواہوں میں صرف 10فیصداضافہ کیا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- وفاقی حکومت مہنگائی کےحساب سےتنخواہ،پنشن میں اضافہ کرے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،بلاول بھٹوکاالزام
  • بریکنگ :- ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- آزادکشمیرکاالیکشن جیت کرحکومت بنائیں گے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- یہ کیسزبناکرہماری زبان بندی نہیں کرسکتے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- مردان:پیپلزپارٹی نےہمیشہ آمریت کامقابلہ کیا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- آزادکشمیرالیکشن میں دھاندلی کرنےوالوں کوبھگائیں گے،بلاول بھٹو
Coronavirus Updates

شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، مشیر داخلہ شہزاد اکبر۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر شریک تھے۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلنے کے بعد مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنیکی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے بعد مشیر داخلہ شہزاد اکبر سے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں لیگی صدر شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن ، سابق وزیراعظم نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔ اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں