نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوسعودی ہم منصب کاٹیلی فون
  • بریکنگ :- دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کےاثرات پربھی تبادلہ خیال
  • بریکنگ :- دونوں وزرائےخارجہ کاقیادت کےمشترکہ فیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنانےپراتفاق
  • بریکنگ :- شاہ محمودقریشی نےسعودی سالمیت سےمتعلق پاکستان کی حمایت کایقین دلایا
Coronavirus Updates

آکسیجن، سلنڈرز پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ

پاکستان

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے ضرورت کے پیش نظر آکسیجن، سلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظرکابینہ نے خصوصی فیصلے کے تحت آکسیجن، سلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں