کیا محمد عامر نے برطانوی شہریت کے لئے درخواست دے دی؟

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد برطانوی شہریت کے لئے درخواست کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہیں برطانیہ میں مستقبل رہائش کی اجازت ملی ہوئی ہے۔

 ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مزید 6 سے 7 سال تک کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، آگے دیکھا جائے گا کیا کرنا ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ان کے بچے انگلینڈ میں ہی پرورش پائیں گے اور وہ وہاں پر ہی تعلیم حاصل کریں گے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ خود بھی اپنا زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی گزاریں گے۔

محمد عامر نے کہا کہ مستقبل میں برطانوی شہریت ملنے کے بعد کیا کرنا ہے، اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں