نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پشاورزلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کاہدف
  • بریکنگ :- پشاورزلمی نےمقررہ اوورزمیں 5وکٹوں پر 197 رنزبنائے
  • بریکنگ :- ابوظہبی:ڈیوڈملر 73 رنزبناکرنمایاں رہے
  • بریکنگ :- کامران اکمل 59 ،ردرفورڈ 10 رنزبناکرآؤٹ ہوئے
  • بریکنگ :- روومین پاول 43 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے
  • بریکنگ :- ابوظہبی:محمدنوازنے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا
  • بریکنگ :- محمدحسنین اورخرم شہزادکی ایک،ایک وکٹ
Coronavirus Updates

افغان طالبان کی پیش قدمی‘ امریکا کا کابل کو بچانے کیلئے فضائی حملوں پر غور

دنیا

کابل: (دنیا نیوز) امریکا کی طرف سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد افغان طالبان ملک کے متعدد اضلاع پر لڑائی کے بعد قابض ہو گئے اب اگلی منزل کابل کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں، امریکا نے افغانستان دارالحکومت کو بچانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کو طالبان سے بچانے کے لیے امریکا نے فضائی حملوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ پینٹاگون کابل اور بڑے شہروں کےتحفظ کے لئے صدر سے فضائی حملوں کی اجازت مانگنے پر غور کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سفارتخانوں کو طالبان کے ممکنہ حملوں سے بچانے کے لئے بمباری کےآپشن پر غور کیا جارہاہے، امریکی انخلا کے بعد فضائی حملے مشرق وسطیٰ میں قائم ہوائی اڈوں سے ہی ممکن ہونگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں