نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دونوں وزرائےخارجہ کاقیادت کےمشترکہ فیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنانےپراتفاق
  • بریکنگ :- شاہ محمودقریشی نےسعودی سالمیت سےمتعلق پاکستان کی حمایت کایقین دلایا
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوسعودی ہم منصب کاٹیلی فون
  • بریکنگ :- دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کےاثرات پربھی تبادلہ خیال
Coronavirus Updates

لاہور میں شدید آندھی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور واپس آ رہے تھے کہ اچانک موسم کی صورتحال خراب ہو گئی اور شدید آندھی کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ہلی کاپٹر کو گڑھی شاہو ریلوے سٹیڈیم میں بحفاظت اتارا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے اسلام آباد سے لاہور واپسی پر پرانے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی لیکن آندھی کے باعث پائلٹ کو مجبوراً فوری طور پر ہیلی کاپٹر کو بحفاظت لینڈنگ کرانے کیلئے یہ فیصلہ لینا پڑا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزداراور عملہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤں سے خیریت سے ہوں۔

ریلوے سٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران سٹیڈیم میں موجود بچے اور کھلاڑی وزیراعلیٰ کے گرد جمع ہو گئے۔

عوام اچانک وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے ان کیساتھ خوب سیلفیاں لیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں