اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے،موسم خوشگوار

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہر طرف جل تھل ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش برستی رہی۔ لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ کاہنہ،قصوراور کے علاوہ نارووال،ظفروال اور گردونواح میں بھی چھاجوں چھاج مینہ برسا۔

ڈسکہ ،مریدکے اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ بادل برسے۔ گوجرہ ،چنیوٹ ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،قائدآباد اور گردونواح میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ کندیاں، چشمہ اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں