سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے: وزیراعظم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری انتہا پسندی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں لیکن مغربی ممالک کے متعدد رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں