نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پاکستان نےبھارتی وزیرمملکت خارجہ امورکاپارلیمنٹ میں بیان مستردکردیا
  • بریکنگ :- بھارتی وزیرنےکشمیرتنازع پرغیرذمہ دارانہ بیان دیا،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- بھارتی وزیرنےافغان صورتحال،سی پیک سےمتعلق بےبنیادبیان دیا،ترجمان
  • بریکنگ :- بھارت کےجھوٹےدعوےحقائق تبدیل نہیں کرسکتے،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- جھوٹےدعوےکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ نہیں ہٹاسکتے،ترجمان
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہوگا،ترجمان
  • بریکنگ :- بھارت کوسی پیک سےمتعلق بیان دینےکاکوئی حق نہیں،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- سی پیک سےسماجی ومعاشی ترقی ہوگی اورعلاقائی روابط بڑھیں گے،ترجمان
  • بریکنگ :- بھارتی پروپیگنڈےسےسی پیک کی اہمیت کم نہیں ہوگی،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- بھارت افغانستان سےمتعلق تشویش ظاہرکرنابندکرے،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- بھارت کاافغانستان میں امن عمل کونقصان پہنچانےکاکردارعیاں ہے،ترجمان
Coronavirus Updates

کورونا وائرس سے مزید 34 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1019 نئے مریض

پاکستان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712، اسلام آباد میں 19 ہزار 783 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 250 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 78 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 516، سندھ میں 5 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 224، اسلام آباد میں 772، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 566 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں