خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان

پاکستان

پشاور:(دنیا نیوز) صوبائی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ونٹر زون میں سکول کھلے رہیں گے۔

 صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔

نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں