پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اپنے مدمقابل کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

دفاعی چمپئن کراچی کنگز گذشتہ شب اچھا کھیل پرفارم نہ کر سکی، ساری ٹیم صرف 108 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم کریز پر آئے مگر بابر پہلی بال پر ہی آوٹ ہو گئے، ان کے بعد آنیوالے مارٹن گپٹل محض 4 جبکہ چیڈوک والٹن کوئی رن نہ بنا سکے۔ نجیب اللہ 17، عماد وسیم 19 جبکہ عامر یامین صفر پر پویلین لوٹے۔ کراچی کنگز کے بلے بازوں میں سب سے زیادہ 27 رنز عباس آفریدی نے بنائے۔ وقاص مقصود 7، محمد عامر 1 جبکہ نور احمد کوئی سکور نہ بنا سکے۔ پشاور زلمی کے باولرز وہاب ریاض اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ سمین گل نے 2 شکار کئے۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کا 109 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا، حضرت اللہ نے 63، کامران اکمل 9، حیدر علی 16 جبکہ رومین پاول اور شرفین نے 2،2 رنز بنا کر 109 کا ہدف مکمل کیا اور فتح اپنے نام کی۔ کنگز باولرز عماد وسیم نے 2، عامر یامین اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز کو گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں