مقبوضہ کشمیر: بھارتی قابض فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

پاکستان

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، قابض فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

غاصب فوج نے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ قابض فوج نے علاقے میں گھر گھرتلاشی بھی لی، کارروائی میں بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ کشمیری عوام نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں