ملک بھر میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسین سے مستفید

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے خاتمے کے مشن پر کامیابی سے عمل در آمد جاری ہے۔ ملک بھر میں ویکسی نیشن سینیٹرز پر لوگوں کو ویکسن لگائی جا رہی ہے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 889 خوراکیں استعمال کی جاچکی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 69 ہزار 274 افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی۔ صوبے میں اس وقت 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے 46 لاکھ 33 ہزار 814 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 9 لاکھ 98 ہزار 711 افراد کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔

سندھ میں بھی ویکسی نیشن جاری ہے۔ اب تک 24 لاکھ 66 ہزار 458 کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ 19 لاکھ 53 ہزار 834 افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 5 لاکھ 12 ہزار 624 کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کی شرح 7 اعشاریہ 11 فیصد ہے۔

بلوچستان میں اب تک ایک لاکھ 85 ہزار 6 سو 71 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوچکا۔ ایک لاکھ 49 ہزار 58 افراد کو پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 36 ہزار 631 افراد کو دوسری ڈوز بھی لگ چکی۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 379، سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 313، بلوچستان میں 26 ہزار 331، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734، اسلام آباد میں 82 ہزار 207 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 822 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 113 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 567، سندھ میں 5 ہزار 273، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 240، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 297، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 570 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں