جوبائیڈن اور پوٹن کی آج جنیوا میں ہونیوالی ملاقات عالمی توجہ کا مرکز
جنیوا: (دنیا نیوز) جنیوا میں امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات ہو رہی ہے، ۔صدر بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوددں صدرو کی ملاقات عالمی توجہ کا مرکز ہے۔
صدر بائیڈن اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات میں امریکی صدارتی انتخابات مبینہ روسی مداخلت، سائبر سیکیورٹی، یوکرائن ،مشرق وسطی اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہو گی۔
روس کے صدر پیوٹن نے امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے امریکا سے ثبوت پیش کرنے اور سائبر معاملات پر معاہدے کی پیش کش کی ہے۔