نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 3582 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 75 ہزار 373 ہے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 67 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1355 مریض صحت یاب،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 49 ہزار 798 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر 3398 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- پنجاب 3 لاکھ 58 ہزار 387،سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261 کیسز
  • بریکنگ :- اسلام آباد 88 ہزار 344،گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 کیسز
  • بریکنگ :- آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 25 ہزار 34 ہوگئی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 7.19 فیصدرہی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- خیبرپختونخواایک لاکھ 45 ہزار 306،بلوچستان میں 30 ہزار 627 کیس رپورٹ
Coronavirus Updates

پاک فوج ہرخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو میں آپریشنل تیاریوں اور بارڈر سکیورٹی کے لئے موثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپہ سالار نے پاک افغان سرحد پر فارمیشن کی جانب سے بارڈ کی تنصیب کو بھی سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج بدلتے چیلنجز کے پیش نظر سرحدوں پر مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج تیار ہے۔ سپہ سالار نے سول انتظامیہ کی سکولوں، ہسپتالوں اور مقامی آبادی کی بحالی کی کاوشوں میں مدد پر جوانوں کو سراہا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں